صفحۂ اول / تازہ ترین / سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے عہدے پر بحال کردیا

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے عہدے پر بحال کردیا

آن لائن: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ معطل کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،قاسم سوری کی جانب سے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے قاسم سوری کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایا جائے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ جب تک کیس کی سماعت ہو رہی ہے تب تک فیصلہ معطل رہے گا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …