صفحۂ اول / پاکستان / جمشید دستی کا مولانا کےآزادی مارچ میں شادی اعلان

جمشید دستی کا مولانا کےآزادی مارچ میں شادی اعلان

آن لائن: سربراہ عوامی راج پارٹی اور قومی اسمبلی کے سابق ممبر جمشید دستی نے کہا ہے کہ وہ مولانافضل الرحمان کےآزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کااعلان کریں گے۔

شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کاکہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں، کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 2020ء میں سادگی سےشادی کر لیں گے، جمشید دستی نے بیان میں دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …