صفحۂ اول / تازہ ترین / کراچی میں پلاسٹک کےانڈوں کی فروخت، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرلیا

کراچی میں پلاسٹک کےانڈوں کی فروخت، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرلیا

مانیٹرنگ ڈیسک : سردیوں کی آمد کےساتھ ہی انڈوں کی فروخت میں بےپناہ اضافہ ہو جاتا ہے ، تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک کےانڈوں کی فروخت کرنے والے ایک دوکاندار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی نیوز چینل “ایکسپریس نیوز” کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پلاسٹک کے انڈوں کی فروخت کی شکایت سامنے آنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ایک دکان پر کارروائی کی۔ اصلی انڈوں سے مشابہت رکھنے والے پلاسٹک کے نقلی انڈے ملنے پر تحویل میں لینے کے بعد جنرل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے دکان سیل کردی گئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، اس سلسلے میں دکاندار اور 2 سپلائرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک کو فارم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے انڈوں سے لدا ٹرک بھی برآمد کیا گیا، اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ انڈوں کی سپلائی کہاں سے کی جارہی تھی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

جناب مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں، میں خود ہی کافی ہوں، مہوش حیات

آن لائن: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پرپیمرا کی طرف سے پابندی …