صفحۂ اول / تازہ ترین / جون میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہے: ہارون الرشید

جون میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہے: ہارون الرشید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ جون میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا پلان ہے۔

شہباز شریف کے خلاف خبر چھاپنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو 12لاکھ پاؤنڈ کا جھٹکا

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ ق لیگ اور عمران خان دونوں کے تیور بدل گئے ہیں، وہ جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان اب تُلے ہوئے ہیں۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران بڑے متحمل لوگ ہیں لیکن حکومت اور ان کے درمیان پہلے دن سے مشاورت کا فقدان رہا ہے، اس وقت صورتحال عمران خان کے زیادہ حق میں نہیں ہے، مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی معاشی ٹیم کچھ کر نہیں سکتی، وزیراعظم بھی ٹھیک آدمی سے مشاورت نہیں کرتے، اپوزیشن کا پلان یہ ہے کہ جون میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور شہباز شریف وزیراعظم ہوں، وہ کہتے ہیں کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کا بی پلان ہےلیکن ایسا ہو گا نہیں۔

مزید خبریں