صفحۂ اول / کھیل / کرونا کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل کا شیڈول جاری
PSL 5th

کرونا کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل کا شیڈول جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل فائیو کا آخری مرحلہ حالات نارمل ہونے کے بعد ممکن ہو گا اور اس مین سیمی فائنلز نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹرمیچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

فواد چوہدری کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے پلے آف اور ایلیمینٹر راؤنڈ کے بجائے براہ راست سیمی فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے تحت ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا سیمی فائنل، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہونا تھا تاہم کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سیمی فائنل سے اڑھائی گھنٹے قبل ہی بورڈ کی جانب سے ان مقابلوں کو اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اب دوبارہ مقابلے جب بھی ممکن ہوں گے، وہ ایونٹ کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلے نمبرپر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دوسری پوزیشن والی کراچی کنگز کے پاس فائنل تک رسائی کے لیے دو مواقع ہوں گے۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ایلی مینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی جب کہ ہارنے والی پہلے پلے آف لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی، اس دوسرے پلے آف میں جو ٹیم کامیاب ہو گی وہ فائنل کھیل سکے گی۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

shahid afridi book

کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی

آن لائن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ان …