صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” جیسے ڈرامے بنانے کا وقت آگیا ہے: خلیل الرحمان قمر

ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” جیسے ڈرامے بنانے کا وقت آگیا ہے: خلیل الرحمان قمر

لاہور (ویب ڈیسک) : معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نےکہا ہے کہ ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” جیسے ڈرامے بنانے کا وقت آگیا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اب ہمیں بھی ساس بہو پر مبنی ڈراموں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے اور ہماری قوم کو بھی کچھ اصلاحی ڈارمے دکھانے کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ہمایوں سعید سے پہلے ہی اس طرح کے عنوانات پر ڈرامہ بنانے کی بات کر چکے ہیں لیکن افسوس ہمارے پاس اچھے ہدایت کار اور اداکار ہیں لیکن ذرائع نہیں ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس عنوان پر لکھنا شروع کررہے ہیں۔

مزید خبریں