صفحۂ اول / کھیل / لالا کاآزاد کشمیر کا دورہ، مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا
shahid afridi book

لالا کاآزاد کشمیر کا دورہ، مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا

آن لائن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا  اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے سے آزاد کشمیر کے ضلع باغ کا دورہ، پی سی بی سے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں کشمیر کے نام سے ٹیم شامل کرنے کا مطالبہ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان دنوں اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے کاموں اور غریب افراد کی مدد کے لیے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ آزاد کشمیر بھی گئے۔

آزادکشمیر کے ضلع باغ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ اب جو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ایڈیشن ہوگا اس میں اگلی ٹیم کشمیر کےنام سے بنائی جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں اپنے آخری سیزن میں کشمیر کی فرنچائز کی قیادت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں  نے کہاکہ میں پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ اگلی جو بھی فرنچائز ہو وہ کشمیر کے نام سے ہونی چاہیے اور میں ابھی سے اس کا کپتان بننے کے لیے تیار ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مذہب کی بیماری میں مبتلا ہے اور مذہب کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کررہی ہے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بھارت کو دنیا و آخرت میں اپنے ہرظلم کا حساب دینا ہوگا اور اپنے آپ کو بہادر سمجھنے والا بھارتی وزیر اعظم مودی ایک ڈرپوک شخص ہے جس نے چھوٹے سے کشمیر میں 7لاکھ سے زائد فوج جمع کردی ہے۔

لالہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور پاک فوج کو ان کی جدوجہد پر سلام کیا۔انہوں  نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر اقوام متحدہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں سکا کہ اقوام متحدہ کیوں بنی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خود دیکھے کون کس پر ظلم کررہا ہے، اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کشمیر میں رہائش کی خواہش بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیری زمین دے دیں تو میں یہیں اپنا گھر بنا لوں گا۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

shahid afridi book

کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی

آن لائن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ان …