صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / لیبارٹری اسسٹنٹ پر بندروں کا حملہ کورونا بلڈ ٹیسٹ نمونے لے کر فرار

لیبارٹری اسسٹنٹ پر بندروں کا حملہ کورونا بلڈ ٹیسٹ نمونے لے کر فرار

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن):  بھارت میں بندروں نے کورونا بلڈ ٹیسٹ کے نمونے لیبارٹری اسسٹنٹ سے چھین لیے اور بھاگ گئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ انڈیا کے شہر دہلی کے میرٹھ میڈیکل کالج کے قریب پیش آیا جہاں بندروں کی بہت پائےجاتےہیں۔

بندروں کا گروہ کووڈ 19 بلڈ ٹیسٹ کے نمونے چھین کر فرار ہو گیا۔ یہ نمونے تین مریضوں سے لیے گئے تھے۔

بعد ازاں ان بندروں میں سے ایک کو درخت پر نمونے جمع کرنے والی کٹس چباتے دیکھا گیا۔

میرٹھ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ دھیرج راج نے بعد میں وہ کٹس برآمد کرلی گئیں جنھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کٹس اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ جراثیم یا وائرس کے پھیلائو کا کوئی خطرہ ہے۔

مزید خبریں

یہ خبربھی پڑھیں

Latest Update

بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا

آن لائن : بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا جس  نے …