صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا
Latest Update

بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا

آن لائن : بیرون ملک سے منگوائے گئے پارسل سے بچھو نکل آیا جس  نے سعودی دوشزہ منیرہ سلیمان کو کندھوں اور گردن پر ڈنگ مار دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سعودی دوشیزہ منیرہ سلیمان کے ساتھ پیش آیا۔

انہوں نے بتایاکہ مجھے کچھ کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی ضرورت تھی۔

میں نے ان کے لیےاندرون ملک اور بیرون ملک سے آن لائن آرڈر منگوائے۔

اتفاق سے تمام آرڈر ایک دن اسے گھر پرموصول ہوئے، میں نے بعض پارسل کھول کے چھوڑ دیے۔

رات کو سوجانے کے بعد اچانک اس کے جسم میں تکلیف ہوئی۔

جاگنے پراس نے محسوس کیا کہ اس کی گردن اور کندھے پر کسی چیز نے ڈنگ مارا ہے۔

مجھے ایسے لگا کہ میرے جسم میں کوئی کانٹا چبھا ہے۔

اسی دوران اس نے دیکھا ایک چھوٹا بچھو اس کے جسم کے ساتھ چپکا ہوا ہے۔

اس نے جلدی سے بچھو کو اتار کرایک ڈبے میں بند کیا اور ساتھ بچھوں اور سانپ کی ویکسینیشن مرکز کے سابق ڈائریکٹر جنرل محمد الاحیدب سے رابطہ کیا۔

اور انہیں ساری صورت حال بتائی۔ انہوں نے تسلی دی کہ علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچھو میں زہرکا اثر کم تھا۔

اللہ نے اسے یقینی موت سے بچا لیا۔

یہ خبربھی پڑھیں

سدا جوان رہنے کا راز کیا ہے آخر

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): دیکھنے میں یہ شخص 20سے 30 سال کے درمیان کا لگتا …