صفحۂ اول / کھیل / کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی
shahid afridi book

کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے:شاہد آفریدی

آن لائن : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ ان کے گھر تقریباََ20گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کوٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں بارش نہیں ہورہی ہے، تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے۔ رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔

طوفانی بارشوں کے بعد شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی۔

مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں

Muhammad Yousaf

موٹروے پر خاتون کے ساتھ جو ہوا اس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے: محمد یوسف

ویب ڈیسک : کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ …