صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / گوگل میٹ نےاپنے صارفین کےلیے بہترین فیچر متعارف کروا دیا

گوگل میٹ نےاپنے صارفین کےلیے بہترین فیچر متعارف کروا دیا

آن لائن: گوگل میٹ صارفین اب ویڈیو کال کے دوران بیک گراؤنڈ میں دکھائی دینے والے مناظر کو دھندلا کرسکتے ہیں، نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے نئے بلاگ میں بتایا کہ گوگل میٹ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے پس منظر دھندلا ہوجائے گا مگر صارف کال میں شامل دیگر افراد کو صاف طور پر نظر آئے گا۔

شور کو فلٹر آوٹ کرنے کی صلاحیت کی طرح یہ نیا فیچر گوگل کی جانب سے کانفرنس کالز کے دوران انتشار کو محدود کرنے کی کوششوںکا حصہ ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ بیک گراونڈ کو دھندلا کرنے سے ہوسکتا ہے ڈیوائس کی رفتار کم ہوجائے تو دیگر ایپس کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے ٹرن آف رکھنا بہتر ہے۔

گوگل انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر ابھی کچھ صارفین کو دستیاب ہے۔تاہم آئندہ ہفتوں میں یہ اس فیچر کو دیگر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

یادہے کہ میٹ کے ذریعے بیک وقت 100 افراد ایک ویڈیو کال کا حصہ بن سکتے ہیں۔

جبکہ شیڈولنگ، اسکرین شیئرنگ اور رئیل ٹائم کیپشن جیسے فیچرز بھی اس میں دستیاب ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

آج سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

آن لائن:  معروف چینی ایپ ٹک ٹاک  پر آج سے ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی …