صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / آج سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

آج سے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

آن لائن:  معروف چینی ایپ ٹک ٹاک  پر آج سے ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

یڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی ایپلی کیشنز ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی انایپس کے ذریعے امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اتوار سے امریکا بھر میں وی چیٹ پر موثرپابندی عائد ہو گی تاہم ٹک ٹاک کے موجودہ صارفین 12نومبر تک یہ ایپ استعمال کر سکیں گے۔ 12نومبر کے بعد ٹک ٹاک پر بھی امریکا میں مکمل پابندی عائد ہوگی۔

امریکی اقدام سے وی چیٹ اور ٹک ٹاک کو گوگل اور ایپل کے آن لائن اسٹور سے ڈان لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

یہ خبربھی پڑھیں

گوگل میٹ نےاپنے صارفین کےلیے بہترین فیچر متعارف کروا دیا

آن لائن: گوگل میٹ صارفین اب ویڈیو کال کے دوران بیک گراؤنڈ میں دکھائی دینے …