صفحۂ اول / پاکستان / اپوزیشن جماعتوں نےعاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کےلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ: رہنما پیپلز پارٹی
urdu news update

اپوزیشن جماعتوں نےعاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کےلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ: رہنما پیپلز پارٹی

مانیٹرنگ ڈیسک: رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تحقیقات کرانے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق بھی کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما  نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے اور اعلیٰ عدالت سے درخواست کریں گے کہ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف پہلے کی طرح جے آئی ٹی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کیخلاف وکلا ایک پٹیشن تیار کر رہے ہیں اور جیسے ہی یہ پٹیشن تیار ہوگی، سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …