صفحۂ اول / پاکستان / لیگی رہنما طلال چوہدری کیس، فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

لیگی رہنما طلال چوہدری کیس، فیکٹس اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک، ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری معاملہ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق یہ سارا جھگڑا لیگی رہنما طلال چوہدری کی طرف سے خاتون ایم این اے کے بیٹے کو اکسانے پر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی نے مکمل رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کر دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق واقعہ طلال چوہدری کی طرف سے خاتون ایم این اے کے بیٹے کو اکسانے کی وجہ سے ہوا۔

طلال چوہدری ایک بڑی سیاسی شخصیت کی طرف سے ن لیگی خاتون ایم این اے کو شادی کی آفر پر ناراض تھے۔

لیگی رہنما طلال چوہدری نے خاتون ایم این اے کے بیٹے کو سیاسی شخصیت کے ساتھ والدہ کا فون ڈیٹا اورپیغامات دکھائےجس پر خاتون ایم این اے کے بیٹے نے اپنی والدہ کو اس شادی سے منع کیا اوراپنی زندگی کے خاتمے کی دھمکی دی۔

جس پر خاتون ایم این اے گھبرا گئی اور اس نے اپنے بھائی کو گھر بلایا اور اس موقع پر بیٹے سے استفسار کیا گیا تو اس نے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا مجھے طلال چوہدری نے دکھایا ہے۔

خاتون ایم این اے کے بیٹے کے اس انکشاف پر طلال چوہدری کوفون کر کے عائشہ رجب نے گھر بلایا۔

جب لیگی رہنما طلال چوہدری ان کے گھر پہنچے تو خاتون ایم این اے کے بھائی نے طلال چوہدری سے ڈیٹا کے متعلق سوال کیا جس پر لیگی رہنما نے انکار کیا اور اس بات پر جھگڑا ہوا اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔

اس جھگڑے کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری ایک دوست کے گھر گئے اور انہیں موبائل واپس لانے کے لیے کہا۔

لیگی رہنما طلال چوہدری اپنے دوستوں کے ہمراہ دوبارہ اپنا موبائل لینے خاتون ایم این اے کے گھر گئے تو اس موقع پرخاتون ایم این اے نے 15پر کال کر دی۔

اس موقع پر لیگی رہنما طلال چوہدری نے بھی پولیس کو فون کرکے بلایا جس پر معاملہ بگڑ گیا۔

خیال رہےکہ اس سے پہلے ڈان نیوز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن قومی اسمبلی کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے۔

جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن قومی اسمبلی کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے، وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔

طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا۔ رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔ اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے۔

جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں۔ لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں …