صفحۂ اول / تازہ ترین / اب اڈیالہ جیل جانے کی باری عمران نیازی اور اس کے حواریوں اور پچاریوں کی ہے: عظمیٰ بخاری

اب اڈیالہ جیل جانے کی باری عمران نیازی اور اس کے حواریوں اور پچاریوں کی ہے: عظمیٰ بخاری

آن لائن: پاکستان مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی جتنا جلدی مستعفی ہوگا اس کےلیے اتنا ہی بہتر ہو گا۔

فیاض چوہان کے  بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  چوہان صاحب،میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن ہی جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

انہوں نے کہا چوہان صاحب مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز الیکشن ہارے نہیں جیتے تھے،لیکن آپ کی الیکشن چوری جیت گئی تھی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ این آر او کا شور مچانے والے کی حکومت ہی این آر او کے سہارے کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کو پنجاب کا ڈاکو کہتے تھے ان کو حال ہی میں این آر او دیا آپ کے این آر او کے شور پر ہمارا مشورہ ہے،”نا رو بھائی نا رو”۔ عمران نیازی جن کو دہشتگرد جماعت کہتے تھے ان کو وزارتیں دیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  16اکتوبر کا گوجرنوالہ کا جلسہ حکومت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے۔عمران نیازی جتنا جلدی مستعفی ہوگا اس کےلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

اب اڈیالہ جیل جانے کی باری عمران نیازی اور اس کے حواریوں اور پچاریوں کی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …