صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

اداکارہ میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔

آن لائن ، ویب ڈیسک : معروف اداکارہ میرا جو اپنی گلابی انگریزی اورسکینڈلزکی وجہ سےمشہور ہیں دو سال پہلےدیے گئے ایک انٹرویو کی وجہ سےایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔

اداکارہ میرا کا دو سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا اپنے ددھیال سے متعلق کہہ رہی ہیں کہ میرے ددھیال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

لیکن میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کافی حیران کن انداز میں اووووو کہا۔

میرا نے آگے کہا کہ قائد اعظم کے زمانے میں جب جنگ ہوئی تھی تو میرے دادا زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی کیا کرتے تھے۔

اس انٹرویو کا یہ چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگوں نے ان پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردئیے۔

یہ خبربھی پڑھیں

موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر معروف ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کے گلے پڑ گئی

ویب ڈیسک: موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر معروف ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کے …