صفحۂ اول / تازہ ترین / جناب مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں، میں خود ہی کافی ہوں، مہوش حیات

جناب مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں، میں خود ہی کافی ہوں، مہوش حیات

آن لائن: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پرپیمرا کی طرف سے پابندی پراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کے نئے کمرشل پرسماجی اقدارکے خلاف ہونے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔

میڈیا صارفین بھی اس کمرشل پربرہم تھے اورمطالبہ کیا تھا کہ پیمرا اس کمرشل پرپابندی لگائے کیونکہ یہ سماجی اقدار کے بالکل خلاف ہے۔

اداکارہ نے پابندی کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکہا کہ جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی کافی ہوں۔

واضح رہے کہ نئے کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …