صفحۂ اول / تازہ ترین / اسمبلیوں سے استعفوں کے بارے فیصلہ کب کیا جائے گا: ن لیگ نےبڑا اعلان کردیا

اسمبلیوں سے استعفوں کے بارے فیصلہ کب کیا جائے گا: ن لیگ نےبڑا اعلان کردیا

آن لائن: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آبا د کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا۔ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں۔

تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور جے یو آئی (ف)کے اراکین استعفے دیں گے،اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ  پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …