صفحۂ اول / پاکستان / شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی
urdu breaking news

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی

مانیٹرنگ ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر سمیت 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی “جیونیوز “کےمطابق کابینہ نے شہباز شریف کے کیس سے جڑے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری کی منظوری دی اور جن 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کےعلاوہ اپوزیشن لیڈر سے لین دین رکھنے والے7 افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جب کہ شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں ڈالا چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر 28 ستمبر کو شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

یہ خبربھی پڑھیں

سعودی عرب اور امریکہ دونوں نواز شریف سے مل گئے ہیں

آن لائن: سینئر کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم “ارطغرل نواز شریف کامحسن ہے” …