صفحۂ اول / تازہ ترین / اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گیارہ کی گیارہ جماعتیں متفق اور یکسو ہیں:رہنما جے یو آئی
Hafiz Hussain Ahmed

اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گیارہ کی گیارہ جماعتیں متفق اور یکسو ہیں:رہنما جے یو آئی

آن لائن : جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہےکہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن اور کراچی میں پیپلز پارٹی کا امتحان ہے۔

اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ  اگر چہ دیگر پارٹیاں بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی  کے شانہ بشانہ ہونگے لیکن پہلے دو بڑے ایونٹ میں نہ صرف دونوں بڑی پارٹیوں کا حجم کے مطابق طاقت کا مظاہرہ بلکہ ان پارٹیوں کی سنجیدگی اور یکسوئی کا بھی اندازہ ہوجائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ اجتماعی استعفوں کے آپشن پر بھی گیارہ کی گیارہ جماعتیں متفق اور یکسو ہیں اور یہ موثر ”ہتھیار“ اس وقت استعمال کیا جائیگا جب احتجاجی سیریز کا ”فائنل“ ہوگا، اس کے بعد نہ عمرانی ایوانوں کے چراغوں میں روشنی رہے گی اور نہ”سینٹ“کے انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔

یہ خبربھی پڑھیں

بکواس بند کرو، میں تمہیں گلاس مار دوں گا، ولید اقبال اور پی پی رہنما میں تکرار

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما ور سینیٹر ولیداقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما …