صفحۂ اول / پاکستان / سابق گورنر محمد زبیرکادعوی غلط ہے، حالیہ بیانات سے فوج میں شدید غصہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

سابق گورنر محمد زبیرکادعوی غلط ہے، حالیہ بیانات سے فوج میں شدید غصہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

آن لائن :  ترجمان پاک فوج  میجر جنرل بابر افتخار نےکہا ہے کہ موجودہ بیان بازی کے معاملے پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے۔فوجی قیادت سے لے کر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

 صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرسے پوچھا گیا کہ کیا فوج کو نشانہ بنانے کی صورتحال پر ہرٹ ہوئے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ سوال ہرٹ کا نہیں، فوج میں شدید غصہ ہے۔

فوج کے رینکس اینڈ فائل کو الگ نہیں کر سکتے۔ موجودہ بیان بازی کا معاملہ فوجی قیادت سے لیکر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے۔سابق گورنر محمد زبیر کا دعوی غلط ہے، آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے۔پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی۔

ہم نے دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا، اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

پاکستان کی فتح کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا، ابھی نندن کو جینوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ریکارڈ کی درستگی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی۔ دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ افواج پاکستان کے چوکنا رسپانس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔