صفحۂ اول / تازہ ترین / حکومت معیشت بچانے، غربت گھٹانے اور مہنگائی مٹانے پر صرف بیان نہیں دھیان بھی دے

حکومت معیشت بچانے، غربت گھٹانے اور مہنگائی مٹانے پر صرف بیان نہیں دھیان بھی دے

آن لائن: حکومت اتحادی جماعت مسلم لیگ ق  کے رہنما مونس الٰہی کا ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، مہنگائی اور دن بدن بگڑتی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مونس الہی نے کہا کہ  یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج 40 فیصدپاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور زندگی کی بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس صورتحال کی بنیادی وجوہات میں آئی ایم ایف کی شرائط، ناقص معاشی اقدامات، حکومت کی غلط ترجیحات اور بھاری قرضہ جات شامل ہیں۔

مونس الہی نے کہا کہ حکومت معیشت بچانے، غربت گھٹانے اور مہنگائی مٹانے پر صرف بیان نہیں دھیان بھی دے۔

تاکہ یہ مسائل حل ہوں، معیشت بہتر ہو اور عام آدمی غربت کی بجائے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو، ملک پر بڑھتے ہوئے قرضوں میں کمی آئے، مہنگائی میں روز بروز جو اضافہ ہو رہا ہے اس پر قابو پایا جائے۔