صفحۂ اول / کھیل / وسیم اکرم کاکھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ

وسیم اکرم کاکھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ

آن لائن: سابق پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان وسیم اکرم کا انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بنیں۔

وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئےاپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بھارت میں جاری آئی پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کو سیات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

مگر یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے جس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اس بات پر افسردہ ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع گنوا رہے ہیں۔

وہ پاکستانی نئے ٹیلنٹ کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلیں۔