صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / رات کی تاریکی میں چینی شہریوں نے آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی

رات کی تاریکی میں چینی شہریوں نے آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): رات کی تاریکی میں چینی شہریوں نے آسمان پر پراسرار روشنی دیکھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مبصرین کا خیال ہے کہ اس منظر کو 17 لاکھ شہریوں نے دیکھا جن میں سے چند نے ویڈیو بنا کر مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ پر بھی شئیر کیا۔

چین کے شہری اس روشنی کو اڑن طشتری سمجھ رہےتھے جبکہ کچھ کا خیال تھا کہ یہ کوئی پراسرار چیز ہے جو رات کے اندھیرے میں سفر کررہی ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر نمودار ہونے والی روشنی پہلے ایک زرد نقطے کی طرح نظر آئی اور پھر یہ شلعے کی صورت اختیار کر کے چلنے لگی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔