صفحۂ اول / کھیل / ثانیہ مرزا نےبیٹے کو مسنون دعائیں سکھلانے کی ویڈیو اپلوڈ کردی

ثانیہ مرزا نےبیٹے کو مسنون دعائیں سکھلانے کی ویڈیو اپلوڈ کردی

آن لائن: قومی کرکٹر شعیب ملک  اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا  پر دلچسپ ویڈیو اور تصاویر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کی دوسری سالگرہ کی تصاویرسوشل میڈیا پراپلوڈ کیں جو خوب وائرل ہوئی تھیں۔

اوراس باربھی مداح ان کی وڈیودیکھ کربہت خوش ہورہے ہیں کیونکہ ثانیہ مرزا وڈیومیں بیٹے کو مسنون دعائیں سکھارہی ہیں۔

اس متعلق ثانیہ مرزا نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ انہیں اپنے بیٹے پرفخرہے۔

اذہان نے دونوں دعائیں 5 دن میں یاد کی ہیں اور وہ جلد ہی ان دعاؤں کوٹھیک طرح سے پڑھنا شروع کردیں گے۔

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ انہیں بیٹے پرفخرہے کہ اس نے سونے سے پہلے اور سفر کی دعا یاد کرلی ہے۔

میرا بیٹا مجھے روزانہ بہت حیران اورخوش کرتا ہے۔