صفحۂ اول / تازہ ترین / چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نعیم بخار نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں، ریاستی چنیل ہے

چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن نعیم بخار نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں، ریاستی چنیل ہے

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن  نعیم بخار نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں، ریاستی چنیل ہے اور پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ  پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو بالکل برابر وقت نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں ریاستی چینل ہے۔ پی ٹی وی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے۔ پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت ملے گا۔

نعیم بخاری نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں۔ پی ٹی وی میں صرف مستقل ملازمین کو کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کیا اچار ڈالنے کیلئے رکھے گئے ہیں۔ پی ٹی وی میں جتنی بھاری تنخواہیں دی جارہی ہیں کیا یہ ریاستی چینل چلانے کا طریقہ ہے؟

چیئر مین پی ٹی وی نے کہا کہ ریاستی چینل بچت مہم کی طرح چلنا چاہیے۔پی ٹی وی کو اپنی آمدن خود پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کو ایسے پروگرام بنانے چاہئیں جو لوگ دیکھیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی۔

سوال یہ ہے لوگوں کو 35 روپے کے عوض کیا مل رہا ہے؟ مجھے لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو پی ٹی وی فیس کے 35 روپے چبھیں ناں۔