صفحۂ اول / کھیل / پی سی بی کا خاتون کی جانب سےبابر اعظم پر لگائے گئے الزمات پر بات کرنے سے انکار

پی سی بی کا خاتون کی جانب سےبابر اعظم پر لگائے گئے الزمات پر بات کرنے سے انکار

ویب ڈیسک: پی سی بی نے کپتان بابر اعظم پر خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود کپتان بابر اعظم اور عثمان قادر بھی لاہور کی خاتون کے الزامات پر بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان ٹیم کے میڈیا مینیجر نے بھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔

خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ، دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے۔

جب کہ خاتون حامیزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔