صفحۂ اول / صحت اور پکوان / کون سے جانوروں کو کورونا لاحق نہیں ہوتا

کون سے جانوروں کو کورونا لاحق نہیں ہوتا

آن لائن، ویب ڈیسک: عالمی وباء جس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، تاہم خنزیر اور مرغیوں سمیت کچھ جانور ایسے بھی ہیں جنہیں یہ موذی وائرس لاحق نہیں ہوتا۔

یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کی وجہ بتا دی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ خنزیر، مرغیوں اور دیگر ایسے جانوروں کے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی وجہ ان کے “ری سیپٹرز” کی ساخت ہے۔

کورونا وائرس کی اوپری سطح پر ابھار ہوتے ہیں جو انسان کے ری سیپٹرز “اے سی ای 2” پر جا کر اپنی گرفت مضبوط کر لیتے ہیں اور اسے جکڑ لیتے ہیں۔

خنزیر اور مرغیوں سمیت دیگر کچھ جانوروں کے ان ری سیپٹرز کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ کورونا وائرس ان پر غلبہ پانے میں ناکام رہتا ہے۔جس کے نتیجے میں وہ اس وائرس کا شکار نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ اے سی ای 2نامی ری سیپٹرز پھیپھڑوں سمیت انسان کے پورے جسم میں ہوتے ہیں۔

انہی کے راستے کورونا وائرس انسان کے خلیوں میں داخل ہوتا اور انہیں تباہ کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں انسان کے علاوہ 28ایسے جانوروں کا سراغ لگایا ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔