صفحۂ اول / تازہ ترین / پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس معطل کردیا

پیمرا نے بول نیوز کا لائسنس معطل کردیا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن):  پیمر ا نےنجی ٹی وی بول نیوز کا لائسنس جرمانہ ادا نہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے ٹی وی صارفین کو آگاہ کیاگیا۔

پیمرا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر 47 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے ادا نہیں کیا گیا۔

جرمانے کی عدم ادائیگی پر اب پیمرا نے بول نیوز لائسنس معطل کر دیا۔

پیمرا نےموقف اختیار کیا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی تک بول نیوز کا لائسنس معطل رہے گا۔