صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا

آن لائن: صارفین کی دلچسپی کوبڑھانے کےلیے واٹس ایپ  نےنیا فیچر  متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

نیو یارک (این این آئی)واٹس ایپ نےاپیلی کیشن میں اپ ڈیٹس شامل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔

صارفین کیآسانی کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ نے ہر چیٹ باکس کیلئے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

اس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند کےسٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔