صفحۂ اول / تازہ ترین / اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں، لاہور والے ان کی کال پر باہر نہیں نکلیں گے۔

اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں، لاہور والے ان کی کال پر باہر نہیں نکلیں گے۔

ویب ڈیسک، آن لائن: پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں، لاہور والے ان کی کال پر باہر نہیں نکلیں گے۔

وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ اپوزیشن کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود لاہور”ٹھنڈاٹھار” ہے۔

انہوں نےکہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں لاہور والے ان کی کال پرباہر نہیںنکلیں گے۔13دسمبر کو اپوزیشن کے غبارے سےرہی سہی ہوا بھی نکل جائے گی۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے میاں محمودالرشیدنے کہاکہ لاہور والے جب از خود نکلتے ہیں تو پورے ملک کوعلم ہو جاتاہے۔30اکتوبر2011ء کو عمران خان کی کال پرلاہور میں لاکھوں لوگ نکلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی استعفوں کی دھمکی سیاسی چال سے زیادہ اور کچھ نہیں۔اپوزیشن جماعتیں استعفوں کے معاملے پر کبھی متفق نہیں ہوسکتیں۔

کورونا کے باوجود اپوزیشن کا جلسوں پر اصرار عوام دشمنی ہے۔پی ڈی ایم سیاسی مفاد کیلئے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے۔احتساب سے بچنے کیلئے عوام کو ڈھال بنایا جا رہا ہے۔

محمودالرشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی کرپٹ لیڈرشپ بدعنوانی کے مقدموں سے اپنی جان بچانے کیلئے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو استعمال کر رہی ہے۔