صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / ترکش اداکار انگین آلتان پاکستان کے مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔
engin altan düzyatan

ترکش اداکار انگین آلتان پاکستان کے مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

آن لائن: مشہور ترک ڈرامہ “ارطغرل غازی” کےہیرو ترکش اداکار انگین آلتان پاکستان کے مختصر دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈلرکی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان ابھی لاہور ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔وہ ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے پر آئے ہیں۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ انگین آلتان کے استقبال کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے علاوہ ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا ہے کہ پاکستان ارطغرل کو خوش آمدید کہتا ہے اور دورہ پاکستان۔

پاکستان اِن ترکی نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے اپنے ٹوئٹ میں انگین آلتان کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جو کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہی لی گئی تھی۔اس تصویر میں ان کے ساتھ ایک خاتون اور ایک اور صاحب بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی ترک اداکار انگین آلتان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں جلد پاکستان آؤں گا۔

انگین آلتان نے اسلام آباد کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کی جانے والی ترک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کرداروں کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔