صفحۂ اول / پاکستان / لاہور پی ڈی ایم کا جلسہ متاثر ہونے کا حدشہ

لاہور پی ڈی ایم کا جلسہ متاثر ہونے کا حدشہ

آن لائن: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 دسمبر اتوارکےروز لاہور شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی، جب کہ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو گی۔

کل 13دسمبر لاہور مینار پاکستان کے مقام پر پی ڈی ایم اپنی سیاسی قوت کا مظاہر کرنے جارہی ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز لاہور شہر میں یخ بختہ ہوائیں چلیں گی جبکہ دوپہر کے وقت تیز بارش بھی ہو گی۔

بارش ہونے کی صورت میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں ناصرف پانی اکٹھا ہو سکتا ہے، بلکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سسٹم کے لاہور پر بھی اثرات ہوں گے۔

لاہور میں جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔

اس تمام صورتحال میں پی ڈی ایم کیلئے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شمولیت کو یقینی بنانا مشکل ہوگا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔آج صبح سے ہی سٹیج بنانے کا کام جاری ہے ۔