صفحۂ اول / سائنس اور ٹیکنالوجی / گاڑیوں کی بیٹری چارجنگ کے حوالے سے برطانیہ نے حیرت انگیز طریقہ ڈھونڈ لیا ہے
road

گاڑیوں کی بیٹری چارجنگ کے حوالے سے برطانیہ نے حیرت انگیز طریقہ ڈھونڈ لیا ہے

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری چارجنگ  کے حوالے سے برطانیہ نے حیرت انگیز طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کے شہر کوینٹری میں ایسی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع ہونے جا رہا ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کو “ری چارج” بھی کیا کریں گی۔

ان سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے گاڑیاں خود بخود ری چارج ہوتی رہیں گی اور لوگوں کو گاڑیوں کی “رینج” کی پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے اس منصوبے میں سڑک کے نیچے الیکٹرک کوائلز نصب کی جائیں گی، جن سے الیکٹرک گاڑی کے “رِم” میں لے ریسیور کرنٹ موصول کریں گے اور کنٹرولر کو دیں گے۔

یہ کنٹرولر اس کرنٹ کو گاڑی کی بیٹری کی طرف بھیجے گا اور بیٹری ری چارج ہوتی رہے گی۔  

یہ تمام عمل گاڑی کے سفر کے دوران ہی ہو گا اور اس کے لیے لوگوں کو گاڑی روکنی نہیں پڑے گی۔

یہ منصوبہ کوینٹری سٹی کونسل کی قیادت میں شروع ہونے جا رہا ہے۔