صفحۂ اول / کھیل / بھارتی کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

بھارتی کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

آن لائن، ویب ڈیسک: بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست  کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے، اور مداح مختلف میمز کا بھی استعمال کررہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ڈیجٹیل میڈیا کے ترجمان اظہر مشوانی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں فردوس عاشق اعوان کو تمام انڈین کھلاڑیوں کو آوٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔

اصل میں فردوس عاشق اعوان کی باولنگ کروانے کی پرانی ویڈیو کو بھارتی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو کے ساتھ ایڈیٹ کرکے دکھایا  گیا ہے جس سے ایک دلچسپ ویڈیو تخلیق ہوئی ہے۔