صفحۂ اول / بین الاقوامی / سٹیفن سیکر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں
ishaq dar

سٹیفن سیکر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں

آن لائن، ویب ڈیسک: برطانوی نشریاتی ادارے  کے میزبان سٹیفن سیکر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹیفن سیکر نے کہاکہ میں بہت خوش تھا کہ اسحاق ڈار ہمارے شو پر آنا چاہتے تھے۔

ہم پاکستان کو زیادہ سے زیادہ کور کرنے کی کافی کوشش کر رہے ہیں، توجب انھوں نے شو پر آنے اور ہمیں انٹرویو دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا تو ہم بہت خوش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں۔انٹرویوز میں ہمیشہ ایک شدت ہوتی ہے جو اس گفتگو میں بھی تھی۔

مجھے تو کافی مزہ آیا اور مجھے لگتا ہے کہ انٹرویو کے دوران ڈار صاحب کو بھی مزہ آیا اور انھیں یہ قابل قدر لگا۔