صفحۂ اول / صحت اور پکوان / معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آن لائن، ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف مزاح نگار انور مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق انور مقصور کاٹیسٹ چندروز پہلے مثبت آیااب طبیعت بہتر ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصودکا گھر پر علاج جاری ہے۔

دوسری جانب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کےلئے دعا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  مزاح نگار و دانشور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کےلئے دعا کریں۔

انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔