صفحۂ اول / تازہ ترین / سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ

سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ

آن لائن، ویب ڈیسک: کوٹ مومن کی اعوان برادری نے مسلم لیگ ن سے تعلق توڑ لیا، 2 سینئر رہنما ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ میں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ مسترد کردیا گیا۔

سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف سے تعلق جوڑ لیا۔جس کا سبب ن لیگی قیادت کا ملک مخالف بیانیہ بتایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا کی اعوان برادری کے ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق اعوان برادری کے ملک مظہر اعوان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے ن لیگی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانیے سے تنگ آکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔