صفحۂ اول / دلچسپ وعجیب / سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا

سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا

آن لائن: شوہر اور بیوی کی لڑائی تو اکثر دیکھنے سننے میں آتی ہے، لیکن آج یہ پڑھ کر آپ کی ہسی نہیں رکے گی کہ سردی میں کپڑے دھونے کا کہنے پر بیوی نے شوہر کو ہی دھو ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپر سنگھ نامی شخص کو سخت سردی میں بیوی سے کپڑے دھونے کی فرمائش کرنا مہنگا پڑگیا۔

جسپر سنگھ کے مطابق وہ صبح اپنی بیوی کو کپڑے دھونے کا کہہ کر گیا تھا۔

رات کو نو بجے گھر آیا تو کپڑے یوں ہی پڑے تھے اور اس کی بیوی باورچی خانے میں پانی گرم کر رہی تھی۔

متاثرہ شخص جسپر سنگھ کے مطابق جب اس نے بیوی سے کپڑوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ابلتا ہوا پانی اس پر پھینک دیا۔

بیوی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ فرائی پین اٹھا کر اس کی دھلائی بھی کردی۔

گرم پانی سے جھلسنے پر جسپر سنگھ کو اس کے بھائی نے ہسپتال میں داخل کرایا۔

جسپر کی درخواست پر پولیس نے اس کی بیوی نرمل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔