صفحۂ اول / پاکستان / مولانا شیرانی کے بیان سے متعلق جماعت نوٹس لے رہی ہے: فضل الرحمان

مولانا شیرانی کے بیان سے متعلق جماعت نوٹس لے رہی ہے: فضل الرحمان

آن لائن، ویب ڈیسک: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا شیرانی کے بیان سے متعلق جماعت نوٹس لے رہی ہے، کمیٹی بن چکی ہے، اجلاس بلائے جا چکے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنی ذات کے حوالے سے مولانا شیرانی کو ساری عمر برداشت کرتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کا آغاز 26 جولائی 2018 کو ہوچکا تھا۔ ہمارا متفقہ موقف تھا کہ 25 جولائی کو دھاندلی ہوئی ہے۔

ایک تسلسل کے ساتھ اب تک ہم آگے آرہے ہیں،تحریک اپنے سفر کے دوران نشیب و فراز کا شکار ہوتی رہتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ پوری دنیا میں مولانا شیرانی کے بیان سے متعلق تشویش پیدا ہوئی ہے۔جماعت کی الیکشن میں تو مولانا شیرانی خود موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرا انتخاب تو بِلامقابلہ ہوا، نہ مولانا شیرانی صاحب نے اور نہ کسی اور نے اپنا نام پیش کیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ صوبائی انتخاب مولانا شیرانی نے خود لڑا، جماعت کے انتخابی عمل میں شریک رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی مرضی کے مطابق رکن سازی ہو، ادارے بنے اور ووٹ پڑیں تو یہ تو جماعتوں میں نہیں ہوتا۔

جے یو آئی کا ایک آزاد، نظمی انتخاب ہے اور خود مختار ناظم انتخاب ہوا کرتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج نظر آرہا ہے اس کی کچھ اطلاعات میرے پاس تھیں، 1970 سے پہلے بھی جمعیت کو تقسیم کیا گیا پھر اس کے بعد بھی اختلافات پیدا کیے گئے۔