صفحۂ اول / تازہ ترین / پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنےاستعفے جمع کروا دیے ہیں:رانا ثنا

پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنےاستعفے جمع کروا دیے ہیں:رانا ثنا

آن لائن: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنےاستعفے جمع کروا دیے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ  اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔