صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / اکشے کمار نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے کردیا
Akshay Kumar

اکشے کمار نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے کردیا

آن لائن: بھارتی اداکار اکشے کمار نے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے لاک ڈاؤن کے دوران فلموں میں کام کا معاوضہ دگنا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنامعاوضہ 98 کروڑ بھارتی روپے سے بڑھا کر108 کروڑ بھارتی روپے کیا ہے۔

تاہم انہوں نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم کا معاوضہ 117 کروڑ بھارتی روپے وصول کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اکشے نے 2022 میں فلموں میں کام کا معاوضہ اس سے بھی دگنا کرتے ہوئے 135 کروڑ بھارتی روپےکردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اکشے کمار کو ان کے دوست پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم میں کاسٹ کیا ہے اور اداکار نے انہیں معاوضے میں 20 فیصد رعایت دی ہے۔

خیال رہے کہ اکشے کمار سال میں کم از کم 3 سے 4 فلمیں کرتے ہیں اور تقریباً سب ہی باکس آفس پر کمائی کرلیتی ہیں۔