صفحۂ اول / کھیل / وسیم اکرم نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “بندےدےپتر” بن کے رہنا

وسیم اکرم نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “بندےدےپتر” بن کے رہنا

لیٹیسٹ اپڈیٹ (آن لائن): سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “بندےدےپتر” بن کے رہنا۔

سوشل میڈیا پر وسیم اکرم نے نئے سال کی مناسبت سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو نئے سال کی مبارکباد۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہوگا۔

وسیم اکرام نے کہا کہ شنیرا بیٹی عائلہ کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے، فیملی کو مِس کر رہا ہوں۔

سابق کپتان نے کہا کہ  ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے، ایکسرسائز کرنا ہے تو لہذا اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سےکریں۔

نئے سال پر خود سے نیا وعدہ یہ ہو کہ اس سال “بندے دے پتر دی طرح رہنا نہیں تے نہیں رہنا” یعنی اس سال انسانوں کی طرح رہنا ہے ورنہ رہنا ہی نہیں ہے۔