صفحۂ اول / تازہ ترین / اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں طالب علم کا قتل، مریم نواز کا بیان بھی سامنے آگیا
Maryam Nawaz

اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں طالب علم کا قتل، مریم نواز کا بیان بھی سامنے آگیا

آن لائن: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہےکہ اپنے گھر والوں کےلیے رزق حلال کما کرلانے والے اس بےقصور طالب علم کے قتل کاکون ذمہ دار ہے؟۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ  راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟۔ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔ اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔

اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ (اے ٹی ایس) اہلکاروں نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔

ڈی ایس پی خالد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول اسامہ ستی بے قصور تھا۔

تھانہ رمنا میں اسامہ ستی کے قتل کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت والد کی مدعیت میں درج کرکے 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔