صفحۂ اول / پاکستان / ہماری جماعت کی رجسٹریشن کسی اور نام سے ہوئی جبکہ پارٹی انتخابات کسی اور نام پر لڑتی ہے:مولانا شیرانی
Fazal Ur Rehman

ہماری جماعت کی رجسٹریشن کسی اور نام سے ہوئی جبکہ پارٹی انتخابات کسی اور نام پر لڑتی ہے:مولانا شیرانی

آن لائن: جے یو آئی سے نکالے جانے والے پارٹی رکن مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیٹر ہیڈ پر مولانا فضل الرحمان کانام چل رہا ہے جب کہ پارٹی رجسٹریشن جمعیت علمائےپاکستان کے نام پر ہوئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی نے جمعیت کے نام پر ابہام کو جنم دیا۔

ہماری جماعت کی رجسٹریشن کسی اور نام سے ہوئی جبکہ پارٹی انتخابات کسی اور نام پر لڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا اب کی بات نہیں بعد کی بات ہے لیکن الیکشن کمیشن دستور میں جماعت کا نام دیکھ کر معاملے کا نوٹس لے۔

علما کی رکنیت کی رجسٹریشن جمعیت علمائے پاکستان کے نام پر ہوئی ہے جبکہ انتخابات جمعیت علمائے اسلام کے نام پر لڑے جاتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو جمعیت کا پیڈ نظر نہیں آتا،آنکھیں کیوں بند رکھی گئی ہیں۔

اپنے اوپر لگے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کسی بات کی صفائی خود پیش نہ کرو۔

ہم الیکشن کمیشن سے جماعت کے معاملے پر رجوع نہیں کریں گے۔ جب الیکشن ہوگا تو دیکھ لیں گے۔

پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے پارٹی کو چلا رہے ہیں۔

جب پی ڈی ایم بنی تو کراچی میں تھا، کسی نے مشورہ نہیں لیا۔

یہ ایک ناکام اتحاد ہے۔ پی ڈی ایم کی 11جماعتیں ایک پیج پر نہیں،ہر کسی کا اپنا مفاد ہے۔