صفحۂ اول / تازہ ترین / کراچی بار کے سیکرٹری جنرل کی متکبرانہ اور بے ہودہ زبان کی ویڈیو وائرل
urdu update

کراچی بار کے سیکرٹری جنرل کی متکبرانہ اور بے ہودہ زبان کی ویڈیو وائرل

آن لائن: کراچی بار کے جنرل سیکرٹری جج سے ملنے گئے تو انتہائی متکبرانہ لہجہ اور بے ہودہ زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اندر جا کر جج کو بتاؤ کہ تیرا باپ ملنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کراچی بار کے جنرل سیکرٹری جج سے ملنے کے لئے گئے تو انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی۔

بلاوجہ ڈرامہ ہو جائے گا، سیدھی سیدھی بات سمجھا دے، پولیس کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ اندر جا کر جج کو بتاؤ کہ تیرا باپ ملنے آیا ہے، جاؤ جا کر کہو کے بار کاسیکرٹری جنرل آیا ہے ملنے، بات کرنے میں کیا ایشو ہے۔

ہم بات کرنے کے لئے آئے ہیں بات کرنے میں کوئی مذائقہ تو نہیں ہے، اس موقع پر کراچی بار کے سیکرٹری جنرل نے انتہائی متکبرانہ لہجہ اور بے ہودہ زبان کا استعمال کیا، ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے اور لگتا ہے یہ پڑھے لکھے لوگ نہیں بلکہ گلی کے غنڈے ہیں۔