صفحۂ اول / پاکستان / نوجوان طالب علم کاپولیس کے ہاتھوں قتل، پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش شرو

نوجوان طالب علم کاپولیس کے ہاتھوں قتل، پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش شرو

آن لائن: اسلام آباد کے علاقے جی 10میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان طالب علم کے قتل کو واقعے کو پولیس افسران ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش میں لگ گئے۔

مقتول طالب علم کے خلاف دو سابق مقدمات منظر عام پر لے آئے۔

ایک فراڈ کا مقدمہ اور ایک منشیات برآمدگی کا مقدمہ مقتول کے خلاف دو مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

پولیس کی جانب سے مقتول کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ کا مقدمہ درج تھا جبکہ 6 گرام آئس برآمدگی کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

دونوں مقدمات 2018میں درج کئے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ڈکیتی کا کال پر پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا اورنہ رکنے پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

تاہم مقتول کی گاڑی پر سامنے سے کی گئی فائرنگ نے حقائق مسخ کرنے کی پولیس کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔