صفحۂ اول / انٹرٹینمنٹ / خلیل الرحمان قمر کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید
Khalil Ur Rehman Qamar

خلیل الرحمان قمر کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو کرسی سے الگ کرو تو وہ پاگل ہو جاتا ہے۔

خلیل الرحمان قمر جو اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں ایک یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

معروف رائٹر نے کہا کہ نہ وہ مولانا ہیں،  نہ فضل اور نہ ہی رحمان، میں اسے کچھ نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کو اگر کرسی سے الگ کرو تو وہ پاگل ہو جاتا ہے۔

اس پر انٹرویو کرنے والے نے سوال کیا کہ وہ دس سال تک کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

اس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ جہالت ہے جنہوں نے انہیں کمیٹی کا سربراہ بنایا وہ یہاں بھی سزا بھگتے ہیں اور وہاں بھی سزا بھگتیں گے۔