صفحۂ اول / صحت اور پکوان / چہرے پر ڈمپل کیوں پڑتے ہیں، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی
Dimple

چہرے پر ڈمپل کیوں پڑتے ہیں، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

آن لائن: کیا آپ جانتے ہیں کہ چہرے پر ڈمپل کیوں پڑتے ہیں اور ایسا کیوں ہے کہ آخر بہت ہی کم لوگوں کے چہروں پر ڈمپل نظر آتے ہیں جب وہ مسکراتے ہیں؟۔

اس کی کیا وجہ ہےتو آپ کو بتاتے چلیں کہ اس حوالے سے سائنسدان خود بھی کوئی واضح رائے نہیں رکھتے بلکہ اس معاملے پر تقسیم نظر آتے ہیں۔

ویسے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ڈِمپل جینیاتی اثر کے باعث ہوتے ہیں، یعنی اگر والدین کے چہروں پر یہ ڈمپل ہوں تو بچے کی خوبصورتی بھی اس سے بڑھ جاتی ہے۔

تاہم کچھ سائنسدانوں کا کہناہےکہ یہ درحقیقت چہرے کے مسلز میں آنے والا نقص ہے، جسے زائیگومیٹک مسل کے اسٹرکچر میں آنے والا نقص بھی کہا جاسکتا ہے۔

یہ وہ بڑا مسل ہے جو چہرے کے سائیڈ میں ہوتا ہے، ڈِمپل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ مسلز کو تقسیم کردیتے ہیں جو کہ عام طور پر ایک پیس میں ہوتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چہرے کے یہ گڑھے ارتقائی مراحل سے گزرے ہیں۔

اور اس سے انسانوں کو اپنے چہرے کے تاثرات سے دوسروں سے ابلاغ کا راستہ ملا ہے۔

چہرے پر پڑنے والے ڈِمپل سے لوگوں کو اپنی مسکراہٹ پر توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اور خوشی کا اظہار بھی آسان ہوجاتا ہے اور ہاں یہ ڈِمپل قدرتی ہوتے ہیں انہیں کسی ٹیکنالوجی یا کسی اور طریقے سے چہرے پرنہیں لایا جا سکتا۔