صفحۂ اول / پاکستان / بہاولپور مریم نواز کا صدقہ اتارنے کےلیے جانورپہنچا دیا گیا

بہاولپور مریم نواز کا صدقہ اتارنے کےلیے جانورپہنچا دیا گیا

آن لائن: پی ڈی ایم بہاولپورمیں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز شرکت کریں گے، اس موقع پر مریم نواز کا صدقہ اتارنے کےلیےاونٹ پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان ریلیوں اور ٹولیوں کی شکل میں دیگر قریبی شہروں اور علاقوں سے بہالپور پہنچیں گے جہاں مریم نوازشریف ریلی کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گی ۔

مریم نوازشریف گزشتہ رات بہاولپور پہنچ گئیں تھیں جہاں وہ آ ج ریلی کی میزبانی کریں گی تاہم اس موقع پر ان کا صدقہ اتارنے کیلئےلیگی رہنما اقبال کی جانب سے چولستان سے اونٹ لایا گیاہے ۔

اقبال کا کہناتھا کہ یہ ہماری روایت ہے کہ جب کوئی عزیز آتاہے تو اس کا صدقہ اتارا جاتاہے تاکہ وہ خیریت سے آئے اور خیریت سے ہی واپس جائے ۔